Baaghi TV

ہیڈ مرالہ میں نہر مرالہ راوی لنک کینال سے بھارتی مسلم نوجوان کی لاش برآمد

سیالکوٹ کے قریب ہیڈ مرالہ میں نہر مرالہ راوی لنک کینال میں موترہ کے قریب تشدد سے ہلاک ہونے والے ایک بھارتی شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کے کپڑوں کی جیب سے ایک رقعہ اور سات سو بھارتی روپے کے کرنسی نوٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ لاش سے ملنے والے رقعہ میں لکھاہے کہ میں ایک مسلمان ہوں۔ میرا تعلق مقبوضہ
کشمیر کے علاقہ بھرداں کلاں سے ہے اور تشدد سے تنگ آ کردریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر رہا ہوں۔ مرنے والے شخص نے خودکشی کرنے پر خدا سے معافی بھی مانگی ہے۔ دریں اثنا بھارتی مقبوضہ کشمیر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایک مسلم نوجوان کو ہلاک کرنے کے بعد اس کی لاش دریا میں بہا دی جو پاکستان پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق جموں کے علاقہ بھرداں کلاں کا رہائشی مسلم نوجوان گزشتہ چار روز سے لاپتہ تھا جس کی رپورٹ مقامی تھانے میں بھی کرائی گئی سیکیورٹی فورسز نے نوجوان کو شہید کرنے کے بعد اسے خودکشی کا رنگ دیتے ہوئے اس کی جیب میں ایک رقعہ ڈال کر اس کی لاش کودریا میں بہا دیا جو پاکستان پہنچ گئی۔ لاش کو موترہ پولیس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ 

More posts