Baaghi TV

انسانی حقوق گروپ کا ایرانی مظاہروں میں 2,571 افراد کے مارے جانے کا دعویٰ


ایران میں جاری پُرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔ ایک انسانی حقوق کے گروپ کے مطابق مظاہروں کے دوران مجموعی طور پر 2 ہزار 571 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن میں 2 ہزار 400 سے زائد مظاہرین جبکہ 147 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔
‎رائٹرز کے مطابق ایرانی حکام نے بھی 2 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکتوں کو تسلیم کیا ہے، تاہم سرکاری سطح پر اب تک تفصیلی اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔
‎دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں انہوں نے مظاہروں کے دوران مبینہ طور پر شرپسند عناصر کو حاصل امریکی اور اسرائیلی حمایت سے آگاہ کیا۔
‎عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کا ہر صورت دفاع کرے گا۔ جواب میں یو اے ای کے وزیر خارجہ نے خطے میں صورتحال کے تناظر میں مسلسل مشاورت اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔
‎ایرانی وزیر خارجہ نے ترکی کے وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کر کے انہیں ملک کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

More posts