مریدکے: ضلع شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر احمد قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شیخ شبیر احمد جی ٹی روڈ پر مریدکے کے قریب اپنی فلور فیکٹری سے نکل کر کار میں لاہور اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگا کر بیٹھے کار سوار نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں شیخ شبیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مریدکے منتقل کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔
