شوکت خانم ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم یوسف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی آنکھ کے علاج کے لیے تین ماہر امراض ریٹینا کے نام تجویز کیے، لیکن ان میں سے کسی ڈاکٹر کو بھی اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق، ڈاکٹر عاصم یوسف نے یہ نام سلمان اکرم راجہ کو فراہم کیے تھے، جن میں الشفا انٹرنیشنل ہسپتال کے ڈاکٹر عامر اعوان، ڈاکٹر مظہر اسحاق اور ڈاکٹر وقار مظہر شامل تھے۔ اس کے بجائے الشفا ہسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز کے ڈاکٹر عارف کو جیل بھیجا گیا ہے۔
ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر خرم مرزا کو بھی اڈیالہ جانے کی اجازت نہ ملی، اس لیے الشفا کا ڈاکٹر متبادل کے طور پر بھیجا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کو پہلا ٹیکہ 25 جنوری کو لگ چکا ہے، جبکہ دوسرا ٹیکہ 25 فروری کو لگنا ہے۔ ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ دوسرا ٹیکہ جیل میں لگے گا یا اسپتال میں۔
بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج کے لیے تین ڈاکٹروں کو اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہ ملی
