Baaghi TV

میرپورماتھیلو:ٹنڈوٹبائی میں نواسی کا جہیز نذرِ آتش، محنت کش انصاف کے منتظر

میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری) گھوٹکی کے محلہ ٹنڈوٹبائی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم شرپسندوں نے ایک گھر میں داخل ہو کر نواسی کا جہیز جلا دیا۔

محنت کش عرفان عاربی کے مطابق نواسی کی مہندی اور رخصتی سے ایک دن قبل وہ تقریب میں شرکت کے لیے گھر سے باہر گئے ہوئے تھے۔ واپسی پر دیکھا تو گھر آگ کی لپیٹ میں تھا۔ شرپسند نواسی کے جہیز کے ساتھ ساتھ گھر میں موجود نقد رقم بھی لے اڑے۔

متاثرہ محنت کش نے واقعے کی رپورٹ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو درج کرا دی ہے اور اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ واقعے کے باوجود آج نواسی کی رخصتی ہے، جبکہ محنت کش شدید صدمے کی حالت میں انصاف کے لیے فریاد کر رہے ہیں۔

More posts