Baaghi TV

پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد اشرف طاہر وفات پا گئے

پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد اشرف طاہر وفات پا گئے ہیں

ڈاکٹر محمد اشرف امریکا میں تھے ،انکو دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہو سکے، خاندانی ذرائع نے انکی موت کی تصدیق کی ہے

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کی وفات پر پر اظہار افسوس کیا گیا ہے،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اشرف طاہر نے پنجاب میں فارنزک سائنس میں گراں قدر خدمات انجام دیں، ان کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا

More posts