Baaghi TV

‎
برطانوی پارلیمنٹ میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات پر بیٹی ڈاکٹر دینا خان کو اعزاز


برطانوی پارلیمنٹ میں ایک خصوصی تقریب کے دوران پاکستان کے نامور سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا اور ان کی بیٹی، ڈاکٹر دینا خان کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر والد کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
ڈاکٹر دینا خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں والد کی خدمات کو سراہا جانا ان کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کی بھارت کے خلاف مضبوط کارروائیوں اور بھرپور قوت کے مظاہرے کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ "ہماری افواج نے بھارت سمیت دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہمیں ہلکا کوئی نہ لے۔”
‎تقریب میں برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین افضل خان، یاسمین قریشی، محمد یاسین، لارڈ واجد کے علاوہ کمیونٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر والد کی علمی خدمات اور قومی ترقی میں کردار کو یاد کرتے ہوئے خصوصی تقریریں اور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

More posts