Baaghi TV

کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، فیول ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی

کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں فیول ٹینک میں آگ لگ گئی، جس سے ایئرپورٹ کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔

کویت کی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق حملے کے باعث مالی نقصان ضرور ہوا ہے، تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے فوری بعد فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور صورتحال کو قابو میں لے لیا گیا۔ سکیورٹی اداروں نے ایئرپورٹ کے اطراف سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ایوی ایشن حکام کے مطابق ایران سے منسلک ڈرونز اس سے قبل بھی کویت کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنا چکے ہیں۔ ان حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور مسافروں کے ٹرمینل کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

More posts