Baaghi TV

ڈی ایس پی ٹریفک کی ٹرانسفر پہ الوداعی تقریب

قصور
ڈی ایس پی ٹریفک قصور ظفر عباس نقوی کی قصور سے ٹرانسفر،ڈی پی او آفس میں الوداعی تقریب

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک ظفر عباس نقوی کی ضلع قصور سے ٹرانسفر کے موقع پرڈی پی او آفس قصور میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو اور انچارج برانچز دفتر ڈی پی او نے شرکت کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے کہا کہ ڈی ایس پی ظفر عباس نقوی نے ضلعی پولیس میں قابل فخر کام کیا اور انتظامی امور کو بھی احسن طریقہ سے سرانجام دیا جو کہ انتہائی اہم ذمہ داری ہے
ڈی پی او قصور نے کہا کہ قصور پولیس کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

تقریب کے اختتام پہ ظفر عباس نقوی کو قصور پولیس کی طرف سے تحفہ بھی دیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

More posts