دبئی حکومت نے دنیا کی پہلی گولڈ اسٹریٹ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے نئے گولڈ ڈسٹرکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق اس نئی سڑک پر تجارتی سرگرمیاں جلد شروع ہو جائیں گی۔
دبئی کے گولڈ ڈسٹرکٹ میں ایک نیا سیاحتی مقام بھی قائم کیا جائے گا، جہاں منصوبے اور ڈیزائن مرحلہ وار پیش کیے جائیں گے۔ یہاں ہزار سے زائد گولڈ ریٹیلرز کے ساتھ ایک جدید مرکز تعمیر کیا جائے گا۔
دبئی حکومت کے مطابق اس نئے مرکز میں ریٹیل، ہول سیل اور سرمایہ کاری کے تمام شعبے ایک جگہ جمع ہوں گے اور مکمل سونے اور زیورات کی ویلیو چین یہاں دستیاب ہوگی۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ سونا دبئی کی شان اور تجارتی ورثے کی علامت ہے اور یہ منصوبہ شہر کی عالمی تجارتی حیثیت کو مزید مضبوط کرے گا۔
دبئی نے دنیا کی پہلی سونے کی سڑک بنانے کا اعلان کر دیا
