Baaghi TV

دکان سے دو فٹ دوری پر خطرناک تاریں موت کا پیغام

قصور
کنگن پور میں محکمہ واپڈا کی نااہلی سے لوگوں کی جانوں کو سخت خطرہ دکان سے دو فٹ کے فاصلے پر ہائی وولٹیج بجلی کی ننگی تاریں جھول کر لوگوں کو خطرے کا پیغام دینے لگیں
تفصیلات کے مطابق قصور کنگن پور میں محکمہ واپڈا کی نا اہلی پر بات چیت کرتے ہوئے شہریوں نے کہا ہے کہ ہم محکمہ واپڈہ سے گزارش کرتے ہیں کہ رورل ہیلتھ سینٹر کنگن پور کے سامنے یہ پول جسکے ساتھ جھولتی تاریں اور میٹر بھی ہے وہ کسی بھی وقت بڑے سانحہ کا سبب بن سکتے ہیں بارش کے دوران بھی شاٹ سرکٹ ہوتا رہتا ہے ان سے گزارش ہے اسکے متبادل جگہہ ڈھونڈ کر ایسے لگایا جائے یہ بلکل شاپ کے ساتھ دو فٹ کی دوری پر ہے کسٹمر حضرات کے ساتھ آنے والے چھوٹے بچے کسی بھی وقت یہ تاریں جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں

More posts