Baaghi TV

صرف 3 منٹ کی شادی…دولہا نے ایسا کیا کیا کہ دلہن نے لی فوری طلاق

کویت سے ایک ایسا حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جس نے دنیا بھر کے لوگوں کو چونکا کر رکھ دیا۔ رشتوں کی بنیاد جہاں بھروسے اور احترام پر قائم ہوتی ہے، وہیں اس واقعے نے ثابت کیا کہ اگر یہ عناصر کمزور پڑ جائیں تو رشتہ لمحوں میں ختم ہو سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت کے ایک کورٹ ہاؤس میں ایک جوڑے کی شادی کی تمام قانونی کارروائی مکمل ہوئی اور جج نے دونوں کو میاں بیوی قرار دے دیا۔ تاہم حیرت انگیز طور پر یہ شادی صرف 180 سیکنڈ یعنی محض 3 منٹ ہی قائم رہ سکی، جسے ممکنہ طور پر ملک کی تاریخ کی مختصر ترین شادی قرار دیا جا رہا ہے۔واقعے کی تفصیلات کے مطابق جیسے ہی دولہا اور دلہن شادی کے کاغذات پر دستخط کرنے کے بعد عدالت سے باہر نکلنے لگے تو دلہن کا پاؤں پھسل گیا اور وہ گرتے گرتے بچی۔ اس نازک موقع پر جہاں اسے سہارے کی ضرورت تھی، وہاں دولہے نے مدد کرنے کے بجائے سب کے سامنے دلہن کا مذاق اڑایا اور اسے “بیوقوف” کہہ دیا۔دولہے کے اس رویے پر دلہن شدید دل برداشتہ ہو گئی اور فوری طور پر پلٹ کر جج کے پاس گئی۔ اس نے عدالت سے درخواست کی کہ اس شادی کو فوری طور پر ختم کر دیا جائے۔ جج، جو خود اس واقعے کے عینی شاہد تھے، نے دلہن کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے نکاح کو منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔

یوں کاغذوں پر میاں بیوی بننے کے صرف 3 منٹ بعد ہی دونوں کا رشتہ قانونی طور پر ختم ہو گیا۔یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا ہے، جہاں صارفین کی رائے تقسیم نظر آتی ہے۔ کچھ لوگ دلہن کے فیصلے کو خودداری اور عزت نفس کی بہترین مثال قرار دے رہے ہیں، جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ اتنی معمولی بات پر رشتہ ختم کرنا مناسب نہیں تھا۔

More posts