کانچ کا گلاس وغیرہ ٹوٹ جائے تو ویکیوم کلینر یا جھاڑو سے صفائی کرتے وقت اس بات کا خدشہ رہتا ہے کہ باریک کانچ صاف نہیں ہوگا ایسے موقع پر نرف اور گیلے کپڑے کا استعمال کریں اور کپڑے سے کانچ کو صاف کر دیں اس سے تمام باریک ذرات کپڑے پر چپک جائیں گے اور بہترین صفائی ہو جائے گی بعد میں وہ کپڑا پھینک دیں تاکہ جلد کٹ لگنے سے محفوظ رہے
اگر انڈہ اُبالتے وقت ٹوٹ جائے اور خدشہ ہو کے سفیدی باہر نکل آئے گی تو تھوڑا سرکہ پانی میں ڈال دیں اور انڈے کو اُبلنے دیں اس طریقے سے انڈے کی سفیدی باہر نہیں آئے گی اور انڈہ چھیلنا بھی بہت آسان ہو جائے گا
اگر گُلاب یا کسی اور پھول کو دیر تک تازہ رکھنا چاہتے ہیں تو آلو میں باریک سوراخ کر کے پھول کی ٹہنی کو اُس سوراخ میں ڈال دیں پھول کئی گھنٹے تازہ رہے گا
اگر چائے کے کپ یا مگ وغیرہ پر داغ پڑ جائیں تو بغیر کسی کیمیکل کو استعمال کرنے کے لیموں پر تھوڑا نمک لگا کر داغ پر رگڑیں داغ صاف ہو جائیں گے
ویسے آجکل موسمی خبریں اور انٹرنیٹ اس بات سے آگاہ کر دیتا کہ موسم کیسا ہوگا مگر اگر ان ذرائع ابلاغ تک رسائی نہ ہو تو صبح کے وقت دیکھنے کے لیے کہ آج بارش ہو گی یا نہیں آسمان کے کنارے پر بادل کے کسی ٹکڑے پر نظر جما کر رکھیں اگر ٹکڑا بڑا ہو رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ موسم ابر آلود ہوگا اور اگر ٹکڑا گھٹ کر چھوٹا ہو رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ موسم صاف ہو جائے گا
کُچھ کپڑے رنگ دھلائی کے وقت رنگ چھوڑ دیتے ہیں اور دُھل کر پُرانے لگنے لگتے ہیں ایسے موقع پر ایک گیلن پانی میں ایک کپ نمک حل کر دیں اور رنگین کپڑوں کو رات بھر اس پانی میں بھیگا رہنے دیں اور صبح اُن کپڑوں کو دھو لیں رنگ نہیں نکلے گا کیونکہ نمک رنگ کو کپڑے پر پکا کر دے گا اور دھلائی کے دوران نکلنے نہیں دے گا
اگر چمڑے کے جُوتے آواز دینے لگے ہیں تو جوتے کو اندر سے سول نکال کر گری کا تیل جوتے میں لگا دیں اور جب چمڑا تیل جذب کر لے تو سول واپس ڈال دیں آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا اور اگر آواز جوتوں کے اندر سے آتی ہو تو ٹالکم پاوڈر جوتے میں ڈال دیں
تازہ بریڈ، برگر بن اور فروٹ کیک وغیرہ اگر باریک سلائسز میں کاٹنے ہوں تو ایک مسئلہ ہوتا ہے اور بریڈ کے ذرات بُھرنے لگتے ہیں ایسے موقع پر تیز گرم پانی لیں اور اُس میں چھری کو تھوڑی دیر بھگو کر گرم کر لیں اور نکال کر فوراً کسی کپڑے سے صاف کر کے آسانی سے باریک سلائسز میں کاٹ لیں بریڈ وغیرہ آرام سے کٹ جائے گی
کانچ کا گلاس وغیرہ ٹوٹ جائے تو ویکیوم کلینر یا جھاڑو سے صفائی کرتے وقت اس بات کا خدشہ رہتا ہے کہ باریک کانچ صاف نہیں ہوگا ایسے موقع پر نرف اور گیلے کپڑے کا استعمال کریں اور کپڑے سے کانچ کو صاف کر دیں اس سے تمام باریک ذرات کپڑے پر چپک جائیں گے اور بہترین صفائی ہو جائے گی بعد میں وہ کپڑا پھینک دیں تاکہ جلد کٹ لگنے سے محفوظ رہے
ہاتھ پاؤں یا جسم کے کسی حصے پر کانچ یا لکڑی کا کوئی باریک ذرہ چُبھ جائے تو جہاں تکلیف دہ ہوتا ہے وہاں چھوٹا ہونے کے باعث آسانی سے نہیں نکلتا اور درد کا باعث بنا رہتا ہے ایسے موقع پر شیشے کی کوئی بوتل لیکر اُس میں کنارے تک گرم پانی ڈال کر متاثرہ جگہ پر رکھ کر دبا ؤ ڈالیں تاکہ تھوڑا ویکیوم پیدا ہو اس سے متاثرہ جگہ کے ماس میں کھنچاؤ پیدا ہو گا اور گرم بھاپ چھبے ہُوئے ذرے کو باہر کھینچ لے گی
اگر آنکھ میں کوئی چیز یاتنکا وغیرہ چلا گیا ہے اور نہیں نکل رہا تو اس کو نکالنے کے لیے صدیوں سے آزمودہ اور آسان ترین ٹوٹکہ استعمال کریں اور آنکھ میں کیسٹر آئل کا ایک قطرہ آنکھ کے کنارے پر ڈال دیں اور یاد رکھیں یہ قطرہ آنکھ کے اندر نہیں ڈالنا کنارے پر ڈالنا ہے تاکہ خودبخود گر جائے یہ ٹوٹکا تھوڑی ہی دیر میں آپکی آنکھ کو صاف کر دے گا اور تکلیف سے راحت کا باعث بنے گا
گرمی کے موسم میں دھوپ سے چہرے پر نشان پڑ جاتے ہیں اس کے لئے ایک لیموں کے رس میں ایک چمچ شہد ملا کر ماسک تیار کر لیں اور چہرے پر لگا لیں دس منٹ بعد چہرہ دھو لیں مسمل استعمال سے نشان آہستہ آہستہ ختم ہو جائیں گے
چکن پوکس کے نشان ختم کرنے کے لئے پچاس گرام صندل میں دس گرام گل ختمی ڈال کر پاؤڈر بنا لیں اس کو دودھ میں ملا کر پیسٹ بنا لیں ار نشانوں پر لگائیں
اگر آواز بیٹھ جائے تو گُڑ ڈال کر چاول پکائیں اور رات کو خوب پیٹ بھر کر کھائیں تھوڑی دیر بعد دع گھونٹ گرم پانی پی لیں دو تین دن ایسا کرنے سے آواز کھل جائے گی
