Baaghi TV

بھارت اور بنگلادیش کا عیدالفطر سے متعلق اعلان

‎بھارت اور بنگلادیش نے عیدالفطر 2026 کے پہلے دن کا اعلان کر دیا۔
‎انڈین میڈیا کے مطابق بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے عیدالفطر 21 مارچ کو ہو گی۔ لکھنوؤ اور  حیدرآباد میں مسلم علما کونسل نے عیدالفطر 21مارچ کو منانے کا اعلان کیا ہے۔
بنگلادیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور یہاں بھی عیدالفطر 21 مارچ کو ہو گی۔
بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر ہفتہ کے روز منائی جائے گی۔
رویت ہلال حکام کے مطابق ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے باعث رمضان المبارک کے روزے 30 دن مکمل کیے جائیں گے۔
‎اعلان کے بعد ملک بھر میں عید کی تیاریاں ہفتہ کے دن کے حساب سے جاری رکھی جا رہی ہیں، جبکہ شہریوں نے بھی سرکاری اعلان کے مطابق اپنی سرگرمیاں ترتیب دینا شروع کر دی ہیں۔

More posts