Baaghi TV

دولت خوشی نہیں خرید سکتی: ایلون مسک

elon

‎دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک، جو ٹیسلا، اسپیس ایکس اور متعدد کمپنیوں کے مالک ہیں، نے گزشتہ دنوں ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دولت سے خوشی خریدی نہیں جا سکتی۔ مسک نے لکھا کہ “جس نے بھی کہا کہ دولت سے خوشی نہیں خریدی جا سکتی، وہ واقعی جانتا تھا کہ وہ کیا کہہ رہا ہے۔”
‎ان کی پوسٹ وائرل ہو گئی اور صارفین نے مختلف انداز میں ردعمل ظاہر کیا۔ بعض نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ہمیں 10 لاکھ ڈالر بھیجیں تاکہ ہم بات سمجھ سکیں، تو بعض نے کہا کہ خوشی دولت سے بڑھ کر ہوتی ہے اور دوسروں کی مدد کرنے سے بھی خوشی ملتی ہے۔
‎یہ پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی جب فوربز کے مطابق مسک کی دولت حال ہی میں 800 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی، حالانکہ اب یہ رقم کچھ کم ہو چکی ہے۔

More posts