Baaghi TV

انڈونیشیا میں لینڈسلائیڈنگ، پورا گاؤں مٹی تلے دب گیا

‎انڈونیشیا کے مغربی جاوا کے علاقے بندونگ میں شدید بارشوں کے بعد لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد لاپتا ہو گئے۔ مٹی کے تودے نشیبی علاقے کی بستی پر آ گئے، اور امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
حکام نے شہریوں کو نشیبی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین کے مطابق جنگلات کے نقصان نے اس آفت میں کردار ادا کیا۔
‎ویسٹ بانڈنگ کے میئر جیجے رچی اسماعیل کے مطابق فوج، پولیس اور رضاکار متاثرین کی تلاش میں مدد کر رہے ہیں، اور مقامی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے کھدائی کر رہی ہے۔

More posts