Baaghi TV

اسرا بلجیک کا پشاور زلمی کا حصہ بننے پر فخر کا اظہار

شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بلجیک نے پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کا حصہ بننے اور ٹیم کا ساتھ دینے پر فخر کا اظہار کیا ہے۔

باغی ٹی وی : ترک اداکارہ اسرا بلجیک اب باقاعدہ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کا حصہ بن چکی ہیں پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی نے دو روز قبل ترک اداکارہ کے پشاور زلمی کا حصہ بننے کی خوشخبری سنائی تھی۔

گزشتہ روز زلمی کا آفیشل ترانہ ’کنگڈم‘ریلیز کیا گیا تھا جس میں ماہرہ خان اور ہانیہ عامر کے ساتھ اسرا بلجیک بھی پرفارم کرتی نظر آئی تھیں۔

گانے کی ریلیز کے کچھ ہی دیر بعد اسرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بننے کا باقائدہ اعلان کیا۔

انہوں نے اردو میں لکھا ’کہ اب میں زلمی فیملی کا حصہ ہوں مجھے فخر ہے کہ میں آپ کے ساتھ ٹیم کاساتھ دوں گی۔‘ یہی پیغام انہوں نے انگریزی میں بھی لکھا اور زلمی کنگڈم، ماہرہ اسرا ہانیہ اور یلو اسٹروم کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔

اسرا کی اس پوسٹ پر پاکستانی سپر اسٹار اور پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر ماہرہ خان نے کمنٹ کرتے ہوئے انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید کہا۔

یاد رہے کہ اس بار پی ایس ایل میں ترک اداکارہ کی موجودگی کے باعث شائقین کی کھیل میں دلچسپی دگنی ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق کہ ماہرہ خان ، اسرا بلجیک اور ہانیہ عامر کو زلمی کا ایمبیسیڈر بناکر جاوید آفریدی پی ایس ایل مقابلے سے قبل ہی جیت چکے ہیں۔

اسرا بلجیک اور جاوید آفریدی کی ویڈٰیو کال پر صارفین کی چہ مگوئیاں

ماہرہ خان پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب

More posts