یورپ میں سرگرم افغان انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ہے، جس کے تحت برطانیہ اور بیلجیئم کی مشترکہ کارروائی میں دو مرکزی ملزمان کو ملک بدر کر دیا گیا۔
برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق کارروائی کے دوران دونوں افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ مرکزی ملزم ذیشان بنگش کو برطانیہ سے ملک بدر کیا گیا، جبکہ دوسرے ملزم سیف الرحمان احمد زئی کو بیلجیئم سے بے دخل کیا گیا۔
نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ افغان اسمگلرز کا نیٹ ورک ایران اور ترکیے کے راستے افراد کو فرانس اور بیلجیئم پہنچانے میں ملوث تھا۔ بعد ازاں ان افراد کو غیرقانونی طور پر فرانس سے برطانیہ منتقل کیا جاتا تھا۔
ادارے کے مطابق اس نیٹ ورک نے ہزاروں افراد کو غیرقانونی طور پر برطانیہ پہنچایا۔ بیلجیئم کی ایک عدالت نے نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 23 ارکان کو مجموعی طور پر 170 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
یورپ میں افغان انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب، مرکزی ملزمان ملک بدر
