Baaghi TV


نیتن یاہو کی دوسری ویڈیو پر بھی سوالات، ماہرین نے اے آئی ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا


اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک نئی ویڈیو پر سوالات اٹھنے لگے ہیں اور بعض ماہرین اس کا فرانزک جائزہ لے رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں نیتن یاہو ایک کیفے میں کافی لیتے ہوئے نظر آتے ہیں اور عبرانی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی ہلاکت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ “کافی پر مر گئے ہیں۔”
‎سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کے مطابق ایرانی حملوں کے بعد نیتن یاہو کی ہلاکت کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کے بعد انہوں نے اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دینے کے لیے یہ ویڈیو جاری کی۔
‎تاہم کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں موجود بعض مناظر غیر معمولی دکھائی دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر کافی کا کپ مکمل بھرا ہوا نظر آتا ہے اور مائع کپ کے کناروں تک آنے کے باوجود باہر نہیں گرتا، جس کے باعث ویڈیو کے مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار ہونے کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
‎دوسری جانب اسرائیلی حکومت یا سرکاری ذرائع کی جانب سے ویڈیو کے اے آئی ہونے کے دعووں کی تصدیق نہیں کی گئی جبکہ اس معاملے پر مزید تحقیق جاری ہے۔

More posts