Baaghi TV


بیلجیئم کے شہر لیئج میں یہودی عبادت گاہ کے باہر دھماکا


بیلجیئم کے شہر لیئج میں ایک یہودی عبادت گاہ کے باہر دھماکے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکے سے عبادت گاہ کی عمارت متاثر ہوئی اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی بیلجیئم کے اس شہر میں پیش آنے والے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
‎حکام کے مطابق دھماکے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تاہم سکیورٹی ادارے واقعے کی نوعیت اور اس کے محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
‎بیلجیئم کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ عبادت گاہ کے سامنے ہونے والا یہ دھماکا یہود دشمنی پر مبنی معلوم ہوتا ہے اور اس نے ملک کی یہودی برادری کو براہ راست نشانہ بنایا ہے۔

More posts