ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق ایرانی شہر شیراز کے ایک رہائشی علاقے میں مبینہ طور پر ایسے دھماکا خیز پیکجز گرائے گئے جو کھانے کے ڈبوں سے مشابہ تھے، جس کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ پیکجز ٹونا مچھلی کے ٹن اور دیگر خوراکی ڈبوں جیسے دکھائی دیتے تھے، جن میں بارودی مواد بھرا گیا تھا اور کھولنے پر دھماکا ہو جاتا تھا۔
دوسری جانب ممبئی میں قائم ایرانی قونصل خانے نے سوشل میڈیا بیان میں الزام عائد کیا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے براہ راست حملوں میں ناکامی کے بعد یہ طریقہ اختیار کیا اور لڑاکا طیاروں کے ذریعے شیراز کے مختلف علاقوں میں ایسے دھماکا خیز پیکجز گرائے گئے۔
اس واقعے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ حکام کی جانب سے مزید تفصیلات اور تصدیق کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
شیراز میں مبینہ دھماکا خیز پیکجز گرائے گئے، متعدد شہری جاں بحق و زخمی
