Baaghi TV

فریال تالپور نے سندھ میں پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا لی

فریال تالپور نے سندھ میں پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا لی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے اہم رہنما اور مرحوم ایم پی اے حاجی غلام حسین انڑ کے فرزند شفقت حسین انڑ نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور سے شفقت حسین انڑ کی زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقات ہوئی ہے،فریال تالپور سے ملاقات کے دوران شفقت حسین انڑ نے باضابطہ طور پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا

فریال تالپور نے شفقت حسین انڑ کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا

فریال تالپورکا کہنا تھا کہ یقین ہے، شفقت حسین انڑ اب پیپیلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت میں پیش پیش ہوں گے ،پیپلز پارٹی ملک میں آئین، جمہوریت اور عوام کے حقوق کی محافظ ہے ،

شفقت حسین انڑکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے، جس کی سیاست کا محور عوام اور اس کی ترقی ہے

شفقت حسین انڑ پی ٹی آئی سکھر و لاڑکانہ ریجن کے اہم ترین رہنما، تعلقہ ڈوکری کے سابق ناظم اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر رہے ہیں ،اس موقعے پر صوبائی وزیر سہیل انور سیال اور اور پی پی پی پی باقرانی کے تعلقہ صدر طارق انور سیال بھی موجود تھے

More posts