Baaghi TV

فواد خان نے اپنے مداحوں سے کی اپیل

فواد خان عموما سوشل میڈیا پر کم ہی اپنی وڈیوز جاری کرتے ہیں لیکن گزشتہ دنوں انہوں نے انسٹاگرام پر کی اپنی ایک وڈیو جاری جس میں انہوں نے اپنے پرستاروں سے میوزک ڈائریکٹر میکال حسن کی سٹوڈیو کی تعمیر میں ان کی مدد کرنے کی درخواست کی. ویڈیو پیغام میں کہا کہ بہت سے گلوکاروں نے اپنے پہلے گانے میکال حسن کے اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیے اور خود ان کی بھی ماضی میں اس اسٹوڈیو سے ریکارڈنگ کے حوالے سے وابستگی رہی. پاکستان کے ہر عظیم گلوکار کی کسی نہ کسی طرح میکال حسن کے ڈیجیٹل فیڈیلیٹی اسٹوڈیو سے ماضی میں وابستگی رہی ہے۔ فواد خان نے کہا کہ میکال حسن کے

سٹوڈیو نے نامور گلوکار متعارف بھی کروائے یہ وہ تاریخی سٹوڈیو جہاں بڑے بڑے گلوکار آکر اپنا گانا ریکارڈ کرواتے رہے ہیں. فواد خان نے کہا کہ اس سٹوڈیو کا دوبارہ بننا بہت ضروری ہے اسکے لئے میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ میکال حسن کی مدد کی جائے. یاد رہے کہ میوزک ڈائریکٹر میکال حسن کا سٹوڈیو آتشزدگی کی وجہ سے تباہ ہو گیا تھا اب اسکی دوبارہ سے تعمیر کی ضرورت ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے تمام دوست اپنے پرستاروں سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ میکال کا سٹوڈیو بنانے میں اس کی مدد کریں. فواد خان کی میکال حسن سے خاصی دوستی ہے اس دوستی کا لیول ان کا وڈیو پیغام جاری کرنے سے لگایا جا سکتا ہے.

More posts