Baaghi TV

منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات،ایف بی آئی کی کاروائی،پاکستانیوں سمیت 45 گرفتار

fbi

ہیوسٹن میں منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات پر ایف بی آئی نے کارروائی کرتے ہوئے 45 افراد کوحراست میں لیا ہے

امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی نے منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گھروں میں چھاپے مارے،ایف بی آئی نے چھاپوں کے دوران 45 افرادگرفتار کیے جن میں سے زیادہ تر افراد پاکستانی نژاد ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں ایف بی آئی کے 700 اہلکاروں نے حصہ لیا، گرفتار افراد میں 31 غیر قانونی تارکین وطن بھی شامل ہیں،گرفتار افراد کوجیلوں میں‌منتقل کر دیا گیا ہے.

More posts