Baaghi TV

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب

pmln

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس میں سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا گیا ہے،اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ سے متعلق اہم تجاویز زیر غور آئیں گی اور بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ فنانس بل کی منظوری دے کر اُسے قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی اجازت دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ افراد کی پنشن میں اضافے کی حتمی منظوری بھی وفاقی کابینہ دے گی، اجلا س کے بعد وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔

More posts