وفاقی حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات کی بحالی کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری کو آن بورڈ لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کے انتظامات کی ذمہ داری رانا ثناءاللہ کو سونپ دی گئی ہے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق اپوزیشن سے مذاکرات سے قبل وزیراعظم شہباز شریف صدر مملکت کو اعتماد میں لینا چاہتے تھے، تاہم صدر کی کراچی میں مصروفیات کے باعث ملاقات ممکن نہ ہو سکی۔ قازقستان کے صدر کے دورے اور خود وزیراعظم کی مصروفیات بھی رکاوٹ بنی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن رہنما محمود اچکزئی کی ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی جبکہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھی وزیراعظم اپوزیشن قیادت سے ملاقات کریں گے۔
وفاقی حکومت اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے صدر مملکت کو شامل کرنے کا فیصلہ
