وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث ایک گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی امریکی سفارتخانے کی نشاندہی پر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے انجام دی، جس کے دوران طاہر شہباز اور رب نواز کو حراست میں لیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے جعلسازی کے ذریعے 12 شہریوں کو امریکا بھجوانے کی کوشش کی۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اس گینگ میں شامل دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے دو ملزمان ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار
