Baaghi TV

فیلڈ مارشل عاصم منیرکا یومِ آزادی کے موقع پر پاک فوج کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یومِ آزادی کے موقع پر پاک فوج کے سابقہ فوجیوں (ویٹرنز) کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام، سابقہ فوجیوں کا تجربہ، رہنمائی اور مسلسل وابستگی ایک قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے تیزی سے پیچیدہ اور بدلتے ہوئے ماحول میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قن کے تجربات سے استفادہ اہم ہے،

،آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یومِ آزادی کے موقع پر پاک فوج کے سابقہ فوجیوں (ویٹرنز) کے اعزاز میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا، اس تقریب میں بڑی تعداد میں ریٹائرڈ افسران اور جوانوں نے شرکت کی، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملک کے دفاع میں سابقہ فوجیوں کی گراں قدر خدمات اور زندگی بھر کی کاوشوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور قومی استقامت کو مضبوط بنانے میں ان کے دیرپا کردار کا اعتراف کیا، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سابقہ فوجیوں کا تجربہ، رہنمائی اور مسلسل وابستگی ایک قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ ہے، خاص طور پر سیکیورٹی کے تیزی سے پیچیدہ اور بدلتے ہوئے ماحول میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اس کی خصوصی اہمیت ہے، سابقہ فوجیوں نے پاک فوج کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں مسلح افواج کے ساتھ اپنے مسلسل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے قومی اتحاد، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہنے کا بھی عہد کیا،،

More posts