وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ جنگی صورتحال کے باعث توانائی کے انفراسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت تیل کی مسلسل سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی فراہمی بلاتعطل جاری ہے۔
وزیر خزانہ کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور حکومت نے اس ضمن میں 69 ارب روپے کا بوجھ خود برداشت کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال چند ہفتوں یا مہینوں تک برقرار رہ سکتی ہے، تاہم حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ عوام کو زیادہ متاثر نہ ہونا پڑے۔
محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ وسائل محدود ہیں، اس لیے آئندہ ٹارگٹڈ ریلیف کی پالیسی اپنائی جائے گی تاکہ ضرورت مند طبقے کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
جنگی صورتحال سے توانائی انفراسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ، وزیر خزانہ
