سعودی عرب کی وزارتِ توانائی نے بتایا ہے کہ راس تنورہ آئل ریفائنری میں لگنے والی محدود نوعیت کی آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔ یہ ریفائنری سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی آرامکو کے زیر انتظام ہے۔
وزارت کے جاری کردہ بیان کے مطابق ریفائنری کو گرنے والے ملبے سے معمولی نقصان پہنچا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ملبہ اس وقت گرا جب ریفائنری کے قریب آنے والے دو ڈرونز کو فضا میں ہی روک لیا گیا۔ ہنگامی سروسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
منظر عام پر آنے والی تصدیق شدہ ویڈیوز میں ریفائنری سے آگ اور دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔
سعودی حکومت نے ان حملوں کو کھلی اور بزدلانہ جارحیت قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔ حکام کے مطابق حملوں کو کامیابی سے ناکام بنایا گیا اور ان کا ہدف ریاض ریجن اور مشرقی صوبہ تھا۔
ڈرون حملوں کے بعد راس تنورہ آئل ریفائنری میں لگی آگ پر قابو پا لیا ۔
