Baaghi TV


کوٹ رادھا کشن میں علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ

Railways


لاہور کے قریب کوٹ رادھا کشن میں علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث ٹرین ڈرائیور نے ریلوے پھاٹک پر ہی ٹرین روک دی۔ آگ لگنے سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ کر فوری طور پر آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئے۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے دوران کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
‎انجن میں آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک تعین نہیں ہو سکا۔ ٹرین کے کولنگ کے عمل کے بعد اسے دوبارہ روانہ کر دیا گیا ہے۔

More posts