سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کراچی کے شرقی، وسطی اور جنوبی اضلاع میں رہائشی اور تجارتی عمارتوں کا فائر آڈٹ شروع کر دیا ہے۔ ابتدائی سروے میں 90 فیصد عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایس بی سی اے نے 300 سے زائد عمارتوں میں فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات پر نوٹسز جاری کیے ہیں اور تین روز کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ چند عمارتوں میں فائر سیفٹی آلات ناکارہ اور ہنگامی اخراج کے راستے بند پائے گئے۔
حکام نے کہا کہ نوٹسز پر عمل نہ کرنے پر عمارتیں سیل کی جائیں گی اور مالکان و یونینز کو فائر بریگیڈ کا این او سی بھی لینا ہوگا۔ سروے میں فائر بریگیڈ عملہ بھی ایس بی سی اے کی ٹیم کے ساتھ موجود ہے۔
کراچی کے تین اضلاع میں عمارتوں کا فائر سیفٹی سروے شروع
