Baaghi TV

باجوڑ،فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید،بنوں،مسجدمیں گھس کر دہشتگردوں نے 3 بھائیوں کو کیا اغوا

kp police

باجوڑ کی تحصیل خار میں نامعلوم افراد فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہل کار شہید ہوگئے۔

ایس ایچ او گل زادہ کے مطابق پولیس اہلکار رمضان المبارک کے دوران معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی،فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب شہدا کی نماز جنازہ پولیس لائنز باجوڑ میں ادا کردی گئی جس میں اعلیٰ پولیس اور سول حکام نے شرکت کی،فتنۂ الخوارج کے ہاتھوں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے جنازے پر رقت آمیز مناظردیکھنے میں آئے،مقامی افراد نے فتنۂ الخوارج کو بددعائیں دی اور نعرہ بازی کی،شہریوں کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ ایسا ہی ہے کہرام افغانستان میں انکے ٹھکانوں میں برپا کرینگے،بیشک اسکے لئے کابل کی سرکاری عمارتوں کو ہی کیوں نا ہو زمین بوس کرنا پڑے،کب تک خوارج ان پختونوں کی شرافت سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے؟

علاوہ ازیں بنوں کے علاقے سوکڑی حسن خیل میں تراویح کے دوران 10 سے 15 دہشت گردوں نے مسجد میں گھس کر 3 بھائیوں کو اغوا کر لیا۔مغویوں میں دو پولیس اہلکار اور ایک کمشنر آفس کا کمپیوٹر آپریٹر شامل ہے

More posts