گزشتہ شب نمازِ تراویح کے دوران دہـشـتگردوں نے سوکڑی حسن خیل کی مسجد سے بزدلانہ اور وحشـیانہ کارروائی کرتے ہوئے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین بھائیوں کو اغوا کر لیا۔
بعد ازاں دہـشـتگردوں نے دو اہلکار بھائیوں کو بے دردی سے شـہید کر دیا جبکہ ان کا تیسرا بھائی تاحال دہـشتـگردوں کے قبضے میں ہے۔دہشـتگردوں کو نہ ماہِ مقدس رمضان کا احترام رہا، نہ مسجد کی حرمت کا خیال اور نہ ہی نمازِ تراویح کے تقدس کا پاس۔ یہ اندوہناک واقعہ دہـشتگردوں کی سفاکیت اور اسلام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے۔شـہید اہلکاروں کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔
ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے کہا کہ معصوم شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشتگردی اور انسانیت دشمنی ہے۔ رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں اس قسم کی کارروائی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ بنوں ریجن پولیس شـہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔
