برطانیہ میں مسلسل ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث تقریباً 100 علاقوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل انوائرمنٹ ایجنسی نے 98 سیلاب وارننگز اور 158 فلڈ الرٹس جاری کیے ہیں۔ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 300 گھر متاثر ہوئے ہیں، جبکہ اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں بھی سیلاب کے خطرات موجود ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مختلف شہروں میں ندی نالوں کے کنارے پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے، جس کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
سیلاب کے باعث ٹرانسپورٹ کے نظام پر بھی اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے، اور کئی سڑکیں اور پل بند کیے جا سکتے ہیں۔ نیشنل انوائرمنٹ ایجنسی نے عوام سے کہا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور خطرے کی صورت میں فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوں۔
برطانیہ میں شدید بارشوں کے باعث 100 علاقوں میں سیلاب کا خطرہ
