Baaghi TV

غیر ملکی سفارتخانوں کا گل پلازہ سانحے پر اظہار افسوس

gull plaza karachi

‎اسلام آباد میں غیر ملکی سفارتخانوں نے کراچی کے گل پلازہ میں ہونے والی آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
‎ترک سفارتخانے نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ روسی سفارتخانے نے اس واقعے کو المناک قرار دیتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
‎فرانسیسی سفارتخانہ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ گل پلازہ میں ہونے والی المناک آگ نے دل توڑ دیا ہے اور وہ اپنے پیاروں کو کھونے والے متاثرین کے ساتھ ہمدردیاں رکھتی ہیں۔
‎یہ اظہار افسوس بین الاقوامی برادری کی جانب سے سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے لیے ہمدردی اور حمایت کا عندیہ ہے۔

More posts