بھارت کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر 38 سالہ Khawlhring Lalremruata دوران میچ اچانک گرنے کے بعد انتقال کر گئے۔
یہ افسوسناک واقعہ خالد میموریل سیکنڈ ڈویژن اسکریننگ ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران پیش آیا، جہاں بھارتی ریاست میزورمسے تعلق رکھنے والے کرکٹر اچانک زمین پر گر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، انہیں فوری طبی امداد دی گئی اور اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
انتقال کی خبر کے بعد اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے احتراماً تمام طے شدہ میچز منسوخ کر دیے۔
واضح رہے کہ Khawlhring نے میزورم کی جانب سے 2 فرسٹ کلاس میچز اور 7 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔ پروفیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی کے بعد بھی وہ مقامی کرکٹ میں سرگرم رہے۔
سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر دوران میچ انتقال کر گئے
