Baaghi TV

فرانس نے ایران کی کلچرل اتاشی کو ملک بدر کردیا

تہران: فرانس نے ایران کی کلچرل اتاشی نیلوفر شاد مہری کو ملک بدر کردیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق نیلوفر شاد مہری فرانس میں ایرانی اور اسلامی ثقافت کے فروغ کیلئے سرگرم رہیں اور مختلف اسلامی فنون کی تقریبات کے ذریعے ایران کا ثقافتی تشخص اجاگر کرتی رہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاد مہری نے حقائق پر مبنی مؤقف کے ذریعے مبینہ متعصبانہ بیانیوں کا مقابلہ کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق نیلوفر شاد مہری اپنی معروف کتاب ’سفیر کی یادداشتیں‘ کے باعث بھی جانی جاتی ہیں، جس میں فرانس میں ایک ایرانی مسلمان خاتون کے ذاتی تجربات کو بیان کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان کی کتاب نے ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی توجہ بھی حاصل کی تھی

More posts