Baaghi TV


آذربائیجان میں جاسوسی کے الزام پر فرانسیسی شہری کو 10 سال قید


آذربائیجان کی ایک عدالت نے جاسوسی کے الزام میں ایک فرانسیسی شہری کو 10 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مذکورہ فرانسیسی شہری پر جاسوسی کے مقدمے کی سماعت جاری تھی جس کے بعد عدالت نے اسے قصوروار قرار دیتے ہوئے 10 برس قید کی سزا سنائی۔
‎حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پر ریاستی راز حاصل کرنے اور حساس معلومات تک رسائی کی کوشش کا الزام تھا۔
‎عدالتی فیصلے کے بعد اس کیس پر بین الاقوامی سطح پر بھی توجہ مرکوز ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

More posts