Baaghi TV

گیس ری فلنگ کا خطرناک عمل جاری

قصور
الہ آباد میں عوام کی جان خطرے میں مگر تحصیل انتظامیہ بے خبر ،لوگ سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق چونیاں روڈ آلہ آباد میں غیر قانونی طریقے سے گاڑیوں میں ایل پی جی گیس کی ریفلنگ جاری ہے جس سے لوگ سخت پریشان ہیں کیونکہ اس عمل سے لوگوں کی جانوں کو سخت خطرہ ہے اور کوئی بھی بڑا حادثہ کسی بھی وقت رونما ہو سکتا ہے جس سے جانی و مالی نقصان ہو سکتا ہے اس بابت شہریوں کا کہنا ہے کہ
آلہ آباد اور گردونواح میں غیرقانونی ایل پی جی گیس ریفیلنگ کا کام بلا خوف جاری ہے مگر محکمہ سول ڈیفنس اور تحصیل انتظامیہ خاموش کیوں ہے؟ کیا عوام کی ان کو پرواہ نہیں یا وہ اپنا حصہ وصول کرتے ہیں نیز شہریوں نے یہ بھی کہا کہ گیس ری فلنگ پر اعتراض نہیں اعتراض آبادی میں ری فلنگ کرنے پر اعتراض ہے لہذہ ان لوگوں کو شہر سے باہر گیس ری فلنگ کرنے کا پابند کیا جائے تاکہ لوگ کا جان و مال محفوظ رہ سکے

More posts