ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحران نے بھارت کو بھی شدید متاثر کیا ہے جہاں بڑی تعداد میں عوام گیس کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق گیس کی قلت کے باعث خصوصاً غریب طبقہ شدید مشکلات میں گھر گیا ہے اور بہت سے لوگ دوبارہ لکڑی اور کوئلہ جلانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
مارکیٹ میں دستیاب گیس کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
دوسری جانب پیٹرول کے حصول کیلئے شہریوں کو طویل قطاروں میں کھڑا ہونا پڑ رہا ہے، جس سے ملک میں توانائی بحران کی سنگینی واضح ہو رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق بدانتظامی اور بڑھتے ہوئے عالمی دباؤ نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، جس کے باعث عام شہری سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
بھارت میں توانائی بحران پر مودی حکومت تنقید کی زد میں، عوام مشکلات کا شکار
