کراچی: نارتھ ناظم آباد میں گیس سلنڈر دھماکے سے ایک رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک لڑکا جاں بحق ہو گیا ہے۔ دھماکا گیس کے اخراج کے باعث ہوا، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں ایک بچی اور ایک خاتون شامل ہیں۔
آئی جی سندھ نے پولیس حکام کو فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچنے کا حکم دیتے ہوئے متاثرہ عمارت، رہائشیوں اور اطراف کے علاقوں کو محفوظ بنانے کی ہدایت کی ہے۔
نارتھ ناظم آباد میں گیس سلنڈر دھماکا، آتشزدگی سے لڑکا جاں بحق
