Baaghi TV

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن میں تیزی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیرر ازم اور ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں ملک بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق، روزانہ کی بنیاد پر 250 سے زائد انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے جا رہے ہیں، جن کے نتیجے میں وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے اب تک 142 ارب روپے کی ریکوری ممکن ہو چکی ہے۔محسن نقوی نے ہدایت دی کہ نادرا تمام ایگزٹ پوائنٹس پر لائیو ڈیٹا ویریفیکیشن کی سہولت فراہم کرے، اور تمام متعلقہ ادارے مل کر "ون ڈاکومنٹ سسٹم” کو مکمل طور پر نافذ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے وزارت توانائی اور صوبائی حکومتوں کو مکمل تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے بھکاری مافیا کو ملک کی بدنامی کا سبب قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی۔ انہوں نے گداگری کو ناقابل ضمانت جرم قرار دینے کی تجویز بھی پیش کی۔

اجلاس میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، پاکستان پورٹ اتھارٹی کے قیام، گوادر کے سیف سٹی منصوبے اور پروٹیکشن وال پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ ملک میں غیر قانونی اور اسمگل شدہ پٹرول کی روک تھام کے لیے پٹرول پمپس کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

صادق آباد:صحت کے نام پر فراڈ، نجی ہسپتال میں جعلی اپینڈکس آپریشنز ،ہسپتال سیل

اوگرا نے ایل پی جی مزید سستی کر دی، فی کلو قیمت میں 4 روپے 63 پیسے کمی

ڈی ایچ اے کراچی میں کام کے دوران گیس لائن پھٹنے سے دھماکہ

سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی، فی تولہ مزید 1,400 روپے کم

More posts