Baaghi TV

عالمی دفاعی نمائش 2026:بھارت کو ناکوں چنے چبوانے والے پاکستانی میزائلوں کی نمائش

‎سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالمی دفاعی نمائش 2026 کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں دنیا بھر کے 80 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشن، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا اور پاکستان آرڈیننس فیکٹری سمیت کئی ادارے اس نمائش میں شرکت کر رہے ہیں۔
‎نمائش میں پاکستان کے جدید دفاعی میزائل، بشمول میزائل فتح 2 اور دیگر دفاعی سازوسامان بھی پیش کیے جا رہے ہیں، جو بھارت کے خلاف دفاعی استعداد کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
‎وزیر دفاع خواجہ آصف نے سعودی حکومت کی دعوت پر نمائش میں شرکت کی، جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی شریک ہوئے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی مضبوط اور مستحکم ہو چکے ہیں۔
‎یہ نمائش دونوں ممالک کے دفاعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

More posts