Baaghi TV


سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 91 ہزار سے تجاوز


ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا مزید مہنگا ہو گیا۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 91 ہزار 462 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
‎اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 943 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 21 ہزار 349 روپے ہو گئی ہے۔
‎عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں قیمت 11 ڈالر اضافے کے ساتھ 4687 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔
‎ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر غیر یقینی معاشی صورتحال اور بڑھتی کشیدگی کے باعث سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہوئے اس کی خریداری میں اضافہ کر رہے ہیں، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔
‎تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی حالات میں بہتری نہ آئی تو سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

More posts