Baaghi TV

مومنہ بتول نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

نامور اداکارہ مومنہ بتول نے کہا کہ جب میں نئی نئی اس فیلڈ میں آئی تھی اس وقت مجھے کامیابی ملنے کے چانسز دور دور تک دکھائی نہیں دیتے تھے اس لئے میں نے ماڈلنگ اور کمپئیرنگ کرنے تک خود کو محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا لیکن بعد ازاں ٹی وی کے ایسے پراجیکٹس ملے جن میں‌میری اداکاری کو سراہا گیا، مجھے نوٹس کیا گیا تو پھر مجھے لگا کہ میں آگے بڑھ سکتی ہوں. انہوں نے کہا کہ میرے پاس فلموں کے بھی سکرپٹس موجود ہیں ، ڈراموں کی بھی بہت زیادہ آفرز ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ میں اس وقت ٹی وی کے کام میں اتنا مصروف ہوں کہ جو

پراجیکٹس فی الحال ہاتھ میں ہیں‌انہی کی شوٹنگز مکمل کروانا چاہتی ہوں اس کے بعد میں یقینا مزید بھی کام کروں گی، انہوں نے کہاکہ میرے مداحوں کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ میں بہت جلد ان کو بڑی سکرین پر نظر آئوں گی، میرے پاس بہت ساری فلموں کی آفر ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی فنکار کا سرمایہ ایوارڈز سے کہیں زیادہ آڈینز کی داد ہوتی ہے اور میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میرے مداح مجھے نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ میری حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں.

More posts