Baaghi TV

رمضان میں سحر و افطار کے اوقات میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

awais lagahari

‎حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر اویس لغاری اور علی پرویز ملک نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس فیصلے کی تفصیلات بتائیں۔
‎وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ روزہ داروں کو سہولت دینا ترجیح ہے اور سحر و افطار کے دوران بجلی کی کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ تمام فیڈرز کی مانیٹرنگ کے لیے سسٹم فعال ہے تاکہ کسی بھی مسئلے کا فوری حل نکالا جا سکے۔
‎علی پرویز ملک نے بتایا کہ سحر و افطار کے دوران گیس پریشر برقرار رکھنے کے لیے بھی مکمل انتظامات کیے گئے ہیں، اور صبح 3 بجے سے رات ساڑھے 10 بجے تک گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

More posts