Baaghi TV

حکومت نے اتحادی جماعتوں سے ایک بار پھر رابطوں کا کیا آغاز

حکومت نے اتحادی جماعتوں سے ایک بار پھر رابطوں کا کیا آغاز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ بلوچستان کمیٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے وفود کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے چیمبر میں ملاقات ہوئی

ملاقات بیں بلوچستان سے متعلق امور پر تبادلہء خیال کیا گیا۔ حکومتی کمیٹی کے وفد میں کمیٹی سربراہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری شامل تھے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے وفد میں سیکرٹری جنرل بلوچستان نیشنل پارٹی سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ شامل تھے۔

ملاقات میں 6 نکاتی ایجنڈا پر مذاکرات کیے گئے۔ ملاقات میں ملک میں عالمی وباء کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات، مستحقین کی امداد کے لیے دیئے گئے وفاقی حکومت کے امدادی پیکچز، بجٹ اجلاس اور دیگر امور پر تبادلہء خیال کیا گیا۔

پاکستان تحریکِ انصاف اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے وفود نے مشکل کی اس گھڑی میں سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کیلئے مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔

More posts