Baaghi TV

حکومت پنجاب کے پروگرام کلین اینڈگرین پنجاب کے تحت ننکانہ ضلعی انتظامیہ متحرک

رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے کہا ضلع بھر کے شہریوں کو صفائی ستھرائی کی بہتر ین سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتطامیہ کی اولین ترجیح ہے،نواحی قصبہ موڑکھنڈامیں40سے زائد کوڑا کرکٹ پھینکنے کے لیے ڈرم نصب کروائے کروا دیے گئے۔
حکومت پنجاب کے پروگرام کلین اینڈگرین پنجاب کے تحت ضلعی انتظامیہ ، میونسپل کمیٹیاں،محکمہ لوکل گورنمنٹ اور تحصیل کونسل کی طرف سے ضلع بھر میں صفائی مہم اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کی مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ضلع بھر میں جاری کلین اینڈگرین پنجاب پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا ۔
تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے نواحی قصبہ موڑکھنڈا میں کلین اینڈگرین پنجاب پروگرام کے تحت تحصیل کونسل کی زیرنگرانی 40سے زائد کوڑا کرکٹ پھینکنے کے لےے ڈرم نصب کروائے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کہا کہ ضلع بھر کی مختلف شاہراہوں،گلیوں ، بازاروں،فٹ باتھ کو روزانہ کی بنیاد پر تحصیل کونسل ،میونسپل کمیٹیوں اور ٹاﺅن کمیٹیوںکا عملہ صاف ستھرا بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے مزیدکہا کہ ضلع بھر کو صاف ستھرا بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ضلعی افسران ضلع بھر میں سرپرائز وزٹ کررہے ہیں اور جہاں ضرورت پیش آتی ہے وہاں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی کے عملہ سے فوری صفائی کروائی جارہی ہے تاکہ شہریوں کو صفائی ستھرائی کی بہتر ین سہولیات سمیت پرسکون ماحول مہیاکیا جاسکے۔

More posts