انسانیت شرمسار وارڈ نمبر 27 جھنڈا میں کمسن بچی کو حراساں کرنے پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج پولیس مصروف تفتیش
بچی چیز لینے گئی تو دکاندار نے ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، والد کی مدعیت میں سنگین دفعات کے تحت تھانہ گوجرخان میں مقدمہ درج
گوجرخان (قمرشہزاد) تھانہ گوجر خان کی حدود وارڈ نمبر 27 جھنڈا میں معصومیت لٹ گئی، سفاک دکاندار نے چیز لینے کے لیے آنے والی 4 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر 27 جھنڈا کے رہائشی عادل قیوم ولد عبدالقیوم نے پولیس کو دی گئی اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی 4 سالہ بیٹی (حورین فاطمہ) مورخہ 25 مارچ کی شام ساڑھے چھ بجے گھر کے قریب واقع دکان پر چیز لینے گئی تھی۔ جہاں دکان کے مالک ظفر محمود ولد عبدالرشید نے کمسن بچی کو تنہائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہراساں کیا اور اس کی شلوار میں ہاتھ ڈال کر غیر اخلاقی حرکت کی۔ متاثرہ بچی کے والد کے مطابق ملزم نے معصوم بچی کی جان و آبرو سے کھیلنے کی کوشش کی، سرکل گوجرخان میں بچوں کے کیساتھ ہراسانی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ جبکہ پولیس تھانہ نے متاثرہ والد کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ معصوم بچی کے لواحقین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ درندہ صفت ملزم کو فوری گرفتار کر کے نشانِ عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی گھناؤنی حرکت نہ کر سکے۔
